حکومت نے سکوک اور ٹی ایف سی کا ٹیکس برابر کردیا

اسلام آباد ‘ ۳ ستمبر : ایس ای سی پی کی سفارشات پر حکومت نے ایک انتہائی اہم فیصلہ کرتے ہوئے سکوک اور ٹی ایف سی کا ٹیکس برابر کردیا ہے۔۔ اس رعایت کے تحت سکوک کو بھی ٹیکس کے حوالے سے وہ استثنیات حاصل ہوجائیں گی جو پہلے صرف ٹی ایف سیز کو دستیاب تھیں۔اس مقصد کے لئے ٹیکس قانون میں ترامیم کردی گئی ہیں۔