ایس ای سی پی گوادر میں سرمایہ کاروں کےلئےسہولت سینٹر قائم کرے گا

اسلام آباد، ۲۶ اگست: سکیورٹیز اینڈ کمیشن پاکستان اور چائنہ اوور سیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی پاکستان (پرائیویٹ)لمیٹڈ (سی او پی ایچ سی) کےمابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئےجس کے تحت گوادر فری زون میں ایک سہولت سینٹر قائم کیا جائے گا جو سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروبار کرنے کے لئے معاونت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر گوادر پورٹ اور فری زون میں کاروبار کے آغاز کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں وفاقی وزیر بندر گاہیں و جہاز رانی میر حاصل خان بزنجو نے بھی شرکت کی۔