اسلام آباد: 6اگست :سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اگست کے مہینے میں مختلف کمپنیوں کو 1984کے آرڈیننس کی متعدد خلاف ورزیوں پر پنتالیس نئے شو کاز نوٹس بھجوائے۔ ان خلاف ورزیوں میں لسٹڈ کمپنیوں کے لئے انٹرم اکاؤنٹس جمع کرانے کے حوالے سے قانونی شقوں کی تعمیل میں ناکامی، پراویڈنٹ فنڈ کی رقم جمع کرانے میں تاخیر، آڈیٹرز کی جانب سے فرائض کی ادائیگی، اکاؤنٹس کی جھوٹی سٹیٹمنٹس، لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے حصص داران کی پیشگی منظوری کے بغیر منسلکہ کمپنیوں کو پیشگی قرضے، بروکریج کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے شخص کا بطور ڈائریکٹر تقرّر وغیرہ شامل ہیں۔