اسلام آباد، ۲۵ اگست، ۲۰۱۶: ایس ای سی پی نےمائیکرو فنانس کے شعبےکواپنے قواعد کے تحت لانے کے لئے غیر بینکاری مائیکروفنانس انضباطی فریم ورک متعارف کروا دیا ہےچئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کراچی میں’’ کریڈٹ سکورنگ ماڈل ‘‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس اور ’’پاکستان مائیکروفنانس ۲۰۱۵ کے جائزہ‘‘ کے لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ فریم ورک سٹیک ہولڈروں بشمول مائیکرو فنانس صنعت کے شرکا کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد متعارف کروایا گیااور مقصد شعبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے روکاوٹوں کو دور کرتا ہے ۔