ایس ای سی پی میںرضاکارانہ پنشن سکیم پر سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد، ۲۴ اگست: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سرمایہ کاروں کی آگہی کے اقدام کے سلسلے میں بدھ کے روز انسانی وسائل کےماہرین کے لئے اپنے صدر دفتر میں رضاکارانہ پنشن سکیم (وی پی ایس) پر ایک سیمینار کا نعقاد کیا۔ ایک انضباطی ماحول میں افراد میں بچت اور سرمایہ کاری کی ثقافت کو فروغ دینے اور ریٹائرمنٹ کے بعد آمدنی میں امداد کے لئےایس ای سی پی نے ۲۰۰۵ میں وی پی ایس قواعد متعارف کرائے۔