اسلام آباد، ۱۸ اگست : سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ۳۰ جون ۲۰۱۶ تک کے میوچل فنڈز کے گوشوارے اپنی ویب سائٹ پر شائع کر دئے ہیں۔ ایس ای سی پی نے یہ اقدام سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا تاکہ وہ پوری طرح باخبر رہ کر سرمایہ کاری کے فیصلے کر سکیں۔