اسلام آباد، ۲۹ اگست: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نےعوامی آراء حاصل کرنے کے لئے رضا کارانہ پنشن نظام (وی پی ایس) قواعد۲۰۰۵ کی ترامیم کا مسودہ جاری کردیا ہے۔ مجوزہ ترامیم کا مقصد پنشن فنڈ منیجرز کو پابند کرنا ہے کہ وہ پنشن فنڈ کے شرکا کو ریٹائرمنٹ کی عمر نزدیک آنے پر پنشن کے نظام سے ریٹائرمنٹ کے وقت انہیں دستیاب مختلف آپشنز کے بارے میں آگاہ کریں۔ وی پی ایس قواعد کے تحت، ایک شخص کو یہ حقِ انتخاب حاصل ہے کہ اپنی عمر کے ساٹھویں سال سے لے کر سترویں سال کے درمیان یا پنشن فنڈ میں پچیس سال حصہ ڈالنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لے۔