کراچی میں کمپنیز بل ۲۰۱۶کے نمایاں پہلو اجاگر کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد: ۵ستمبر: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ۵ ستمبر ۲۰۱۶ کو کراچی میں کمپنیز بل ۲۰۱۶ کے مسودے پرایک قومی درجے کے سیمینار کا انعقاد کیا۔ وزیرخزانہ، اقتصادی امور، شماریات اور نجکاری جناب محمد اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب کی صدارت کے فرائض سرانجام دئے۔