ہماری ویب سائٹ www.secp.gov.pk پر تشریف لانے کا شکریہ۔اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے اور اس کے استعمال سے یہ تصور کیا جائے گا کہ آپ کو نہ صرف یہ شرائط و ضوابط منظور ہیں بلکہ آپ قانونی طور پر ان کے پابند بھی ہیں۔ آپ کی جانب سے ان قواعد و ضوابط کی منظوری اس وقت اور تاریخ سے مؤثر ہوگی جب آپ نے پہلی مرتبہ اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی تھی۔
پالیسی پر نظر ثانی
ہم کسی بھی وقت بغیر کسی اطلاع کے ان شرائط و ضوابط کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ کی جانب سے تبدیل شدہ قواعد و ضوابط کی منظوری اس وقت اور تاریخ سے مؤثر ہوگی جب آپ نے قواعد و ضوابط کی تبدیلی کے بعد پہلی مرتبہ اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی تھی۔
secp.gov.pk کا استعمال
آپ صرف قانونی مقاصد کے لئے اس ویب سائٹ کے استعمال سے متفق ہیں۔ آپ یہ اتفاق بھی کرتے ہیں کہ آپ کسی شخص کو ہراساں نہیں کریں گے اور نہ ہی اسے کسی کرب یا زحمت میں مبتلا کریں گےیا کسی غیر قانونی، ممنوعہ، ہتک آمیز ،فحش یا ناگوار مواد یا معلومات کی ترسیل نہیں کریں گے جس کے دیگر پہلوؤں سے قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔
انتباہ
اس ویب سائٹ پر دی گئی معلومات صرف عام معلومات کے لئے شائع کی گئی ہے۔ویب سائٹ سے معلومات حاصل کرنے والے تمام صارفین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ آزادانہ طور پر اس ویب سائٹ پر شائع شدہ مواد کی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے دفاتر میں موجود سرکاری ریکارڈ سے تصدیق کریں۔ اس ویب سائٹ پر دی گئی معلومات اور ڈیٹا میں کسی قسم کی بھول چوک کے لئےایس ای سی پی ذمہ دار نہ ہوگا۔ایس ای سی پی اپنی خدمات میں بہتری لانے کے لئے آپ کی قیمتی آراء کو خوش آمدید کہتا ہے۔
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، اس کے نمائندے، افسران اور ملازمین:
- اس ویب سائٹ پر موجود معلومات اور ڈیٹا کے تحفظ، کمالیت، معیار اور درستی کے بارے میں، واضح یا بظاہر، اظہار رائے نہیں کریں گے؛
- یہ ضمانت نہیں دیں گے کہ اس ویب سائٹ پر دئے گئےفنکشنز بے خلل اور غلطیوں سے پاک ہیں اور یہ کہ اس میں موجود خامیاں صحیح کر دی گئی ہوں گی؛
- اس ویب سائٹ اور اس سے منسلکہ ویب سائٹوں پر دی گئی معلومات کی افادیت اور درستی کے بارے میں، واضح یا بظاہر، اظہار رائے نہیں کریں گے؛
- کسی خاص مقصد کے لئے مذکورہ معلومات اور ڈیٹا کی افادیت اور موزونیت کے بارے میں، واضح یا بظاہر، اظہار رائے نہیں کریں گے؛
- یہ ضمانت نہیں دیں گے کہ یہ ویب سائٹ، اس میں فراہم کردہ معلومات اور ڈیٹا اور اس کے سرورز کسی قسم کے کمپیوٹر وائرس یا کسی دیگر آلودگی سے پاک ہیں؛
- اس ویب سائٹ سے منسلکہ ویب سائٹس پر کسی بھی مواد کی ضمانت، توثیق یا منظوری نہیں دیں گے؛
- اس ویب سائٹ سے منسلکہ ویب سائٹس پر کسی بھی مواد کے حوالے سے ان کے معیار، درستی، بیوپار کے لائق ہونے یا قابلیت کے بارے میں کوئی اظہار رائے یا ضمانت نہیں دیں گے؛
- اس ویب سائٹ سے منسلکہ ویب سائٹس پر کسی بھی مواد کے بارے میں کہ یہ دنیا بھر میں کسی شخص کے انٹلیکچوئل پراپرٹی کے حقوق میں دخل اندازی نہیں کریں گے،کوئی اظہار رائے یا ضمانت نہیں دیں گے؛
- اس ویب سائٹ اور اس سے منسلکہ ویب سائٹس کے استعمال یا رسائی یا ان پر دی گئی معلومات یا ڈیٹا کے استعمال یا انحصار سےاٹھنے والے بلواسطہ، بلا واسطہ، خصوصی، تعزیری، حادثاتی، توضیحی یا منتجی نقصانات کی کوئی ذمہ داری نہیں لین گے۔
حق اشاعت، تجارتی نشانات(trademarks) اورخدماتی نشانات (service marks)
اس ویب سائٹ یا اس سے منسلکہ ویب سائٹس پر موجود یا نمایاں کوئی بھی مواد، تجارتی نشانات اور خدماتی نشانات اپنے متعلقہ مالکان کی ملکیت ہیں اور انٹلیکچوئل پراپرٹی حقوق کے قانون کے زیر تحفظ ہیں۔ ویب سائٹ میں موجود ڈیزائنز، معلومات، گرافکس، تصاویر، لوگوز اور ترتیب و انتخاب سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ملکیت ہیں۔
پاکستان کے شہریوں اور رہائشیوں کو یہ اجازت دی جاتی ہے کہ وہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ملکیت حق اشاعت رکھنے والے مواد کی کسی بھی اضافہ، تحریف یا ترمیم کے بغیر مفرد صفحات پربرقییاتی انداز سےنقل اور چھپائی کر سکتے ہیں اور یہ صرف اور صرف دوسرے شہریوں اور رہائشیوں کے ساتھ معلومات بانٹنے کے مقصد کے لئے کیا جائے۔
مواد کی تخلیق نو کی اجازت اس ویب سائٹ یا اس سے منسلکہ ویب سائٹس پر موجود اس موادپر لاگو ہوگی جس کا حق اشاعت سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان رکھتا ہواور اس اجازت کا اطلاق دیگر کسی فریق کے حق اشاعت رکھنے والے مواد پر نہیں ہوگا۔
سائٹ کے ذریعے رابطے
آپ کو مطلع کیا جاتاہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے رابطے کرتے وقت اگر آپ درج ذیل میں سے کچھ بھی کریں گے توآپ قابل اطلاق قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہوں گے:
- قوانین توڑنا-اس میں ہتک عزت، غیر قانونی سرگرمی کو نظر انداز کرنا اور توہین عدالت شامل ہیں؛
- سپیمنگ(spamming) ؛
- اشتہار بازی؛
- تلبیس شخصی یا کسی ادارے یا شخص کی نمائندگی کرنے کے جھوٹے دعوے؛
- لوگوں کی خلوت میں خلل ڈالنا(invading people’s privacy) ؛
- سیاسی مہم جوئی؛
- مذہبی، نسلی یا فرقہ وارانہ بے چینی یاتشدّدکو ہوا دینا؛
- فساد، تخویف یا دہشت گردی کا استعمال۔
بیرونی ویب سائٹس کو لنکس
اس ویب سائٹ میں دیگر ویب سائٹس کے بھی لنکس موجود ہیں جن کی دیکھ بھال ہم نہیں کرتے اور نہ ہی یہ ہمارے اختیار میں ہیں۔ہم ایسی ویب سائٹس پر موجود کسی قسم کے مواد کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ہم ان لنکس کے ہر وقت کام کرنے کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتے اور ان کی موجودگی پر ہمارا کوئی اختیار نہیں ہے۔
آپ کا اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصّے یا مواد سے لنک کرنا ان شرائط و ضوابط کی منظوری پر مشتمل ہے۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کسی بھی مواد کو فریم یا ہائپرلنک کرنے سے پہلے آپ کو اس سے اجازت لینا ہوگی۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بغیر کسی اطلاع کےبغیر اجازت والے یا ایسی ویب سائٹ جس پر غیر قانونی، منحرفانہ، ہتک آمیز، یا فحش مواد موجود ہو تو اس کے لنکس یا فریمز کوناکارہ بنا دیا جائے گا۔
مواد میں تفاوت
اس ویب سائٹ یا اس سے منسلکہ حکومت پاکستان کی وزارتوں اور شعبوں کی ویب سائٹ پر دئے گئے مواد اور اصل ماخذ میں موجود مواد میں کسی تفاوت کی صورت میں آخر الذکر کو فوقیت حاصل ہوگی۔
رجسٹریشن
ویب سائٹ کے کچھ حصّے صرف رجسٹرڈ صارفین کے لئے ہوں گے۔آپ یہ اتفاق کریں گے کہ رجسٹریشن کے مقاصد کے لئے فراہم کردہ ذاتی معلومات مکمل اور درست ہے اور ویب سائٹ کے اس حصّے میں داخل یا رجسٹر ہونے کے لئے آپ کسی دوسرے شخص کا نام استعمال نہیں کریں گے۔ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ، اپنی صوابدید پر اور کوئی وجوہات بیان کئے بغیر، کسی صارف کی رجسٹریشن مسترد کر سکتا ہے اور کوئی یوزر نیم (username) جو حکومت کسی بھی وجہ سے ناگوار اور ناموزوں تصور کرے اسےنامنظور کر دے گا۔
رسائی کا حق
سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی مخصوص شخص (اشخاص) یا کسی جغرافیائی مقام یا ملک سے تعلق رکھنے والے اشخاص کی اس ویب سائٹ تک رسائی کو محدود کر دے یا اس سے انکار کر دے یا کسی بھی وقت بغیر وجوہات بیان کئے کسی خاص انٹرنیٹ ایڈریس کی رسائی بلاک کردے۔
قانونی ذمہ داری سے بریت
آپ اتفاق کرتے ہیں کہ شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے سے اٹھنے والے یا اس سے جڑےکسی بھی نقصان، ذمہ داری، دعوے، مطالبے،ضرر، یا خرچہ کے خلاف سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو بری الذمہ اور غیر مضر قرار دیا جائے گا۔
وائرس سے تحفظ
ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ اس ویب سائٹ پرموجود معلومات اور موادکو ہرقسم کے وائرس کے لئے چیک کیا جائے، قرین مصلحت یہ ہے کہ آپ نے اس ویب سائٹ سے مواد ڈاؤن لوڈ کرتے وقت اینٹی وائرس پروگرام چلا یا ہوا ہو۔ہم اس ویب سائٹ سے اخز کئے گئے مواد کے استعمال کے باعث آپ کے کمپیوٹر یا ڈیٹا کو ہونے والے کسی نقصان، خلل یا ضرر کی ذمہ داری قبول نہیں کرتے۔
معاہدے کی شقوں سے علیحدگی(سیورآبلیٹی)
اگر کسی ملک یا ریاست جہاں ان شرائط کے نفاذ کا ارادہ کیا گیا ہوکے قوانین کے باعث ان شرائط میں سے کوئی بھی غیر قانونی، فاسدیا ناقابل النفاذتصوّر کی جائیں تو اس حد تک اور اس دائرہ اختیار میں کہ جہاں وہ شرط غیر قانونی، فاسد یا ناقابل النفاذ ہوگی کو ان شرائط سے علیحدہ کرکےحذف کردیا جائے گا اور دوسری شرائط باقی رہیں گی اور بھرپور قوت سےواجب اور ناٖفذ ہوں گی اور رہیں گی ۔
قوانین کا انتظام اور دائرہ اختیار
ان شرائط و ضوابط کا انتظام اور ترکیب پاکستانی قوانین کے مطابق ہوگا ۔ ان شرائط و ضوابط کے تحت پیدا ہونے والا کوئی بھی تنازعہ بلا شرکت غیر پاکستان کی عدالتوں کے دائرہ اختیار سے مشروط ہوگا۔