زندگی بد دینے والی اہم صورتیں اور آپ کے ٹیکس

زندگی چلتے رہنے کا نام ہے اور جیسے اس میں کئی پیچ و خم آتے ہیں ویسےاس سے منسلکہ ٹیکس قواعدمیں بھی تغیرات آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ زندگی کے مواقع اتنی بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔جیسے جیسے بطور ٹیکس دہندہ آپ کی زندگی گزرتی ہے یہ آپ کو نئے مواقع کے بارے میں چوکنا کرتے ہیں اور آپ کو زوال سے بچنے کی تنبیہ دیتے ہیں۔ اسی لئےیہ احساس کرنا ضروری ہے کہ زندگی کے اہم مواقع آپ کے ٹیکس کے مضمرات پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں۔

آپ کو کیا علم ہونا چاہئے۔

ٹیکسوں کا عائد کرنا پاکستان میں عام آدمی کی زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہوتا ہے۔ چاہے آپ گاڑی خرید رہے ہوں، اپنے گھر کی تعمیر نو کر رہے ہوں، جائیداد میں سرمایہ کاری کر رہے ہوں، کاروبار کو وسعت دے رہے ہوں یا نوکری تبدیل کر رہے ہوں؛ آپ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پاکستان کے رائج قوانین سے اثر انداز ہوں گے۔
یہ ایسا مقام ہے جہاں ایک غلط قدم یا ایک احمقانہ اقدام آپ کو تباہی ہے دہانے پر کھڑا کر دے گا۔تاہم، اس میں ٹیکسوں کی معقول منصوبہ بندی سےتعدیل کی جا سکتی ہے۔ چونکہ ایف بی پی کی جانب سے ہر سال یا ہر سہ ماہی ٹیکس کی منصوبہ بندی میں تبدیلیاں/ترامیم کی جاتی ہیں لہٰذا آپ ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جا کر تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں یہ معمول ہے کہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے اشخاص ٹیکس اتھارٹیز یا ٹیکس قوانین سے خائف ہیں۔ تاہم، یہ عوام کا ایک عام نظریہ ہے حالانکہ حکومت پاکستان، پاکستان کے بڑے شہروں میں ٹیکس کے لئے سہولتی کیوسک فراہم کر کے عوام کی تسہیل کرتی ہے۔

صرف اسی نظریہ کی وجہ سےبڑھے لکھے افراد بھی اپنے ٹیکس کے اقرارنامے اور معروضوں کے بارے میں بغیر جانےٹیکس کے وکیلوں اور فرمز پر ہزاروں روپے ضائع کر دیتے ہیں جو آخر کار انہیں دیوانی دعووں اور قوانین تک لےجاتا ہے۔چنانچہ یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ آپ ٹیکس اتھارٹیز کو اپنا فریق تصور کریں اوریقین، اعتماد، دیانتداری، کے ساتھ حکومت کی مدد حاصل کریں جو ٹیکس کے لئے سہولتی کیوسک پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
اپنے ٹیکس کا اقرار نامہ خود جمع کرائیں۔ مزید یہ کہ آپ ایف بی آر کی ہیلپ لائن سے سال بھر میں کسی بھی وقت اور زندگی کے کسی بھی پہلو کے بارے میں ہمیشہ مشورہ حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے www.fbr.gov.pk دیکھیں