خطرات کی اقسام

عام طور پرخطرہ (risk) کی اصطلاح سے مراد کسی نا پسندیدہ واقعہ کا امکان ہے۔قدر اور منافع میں منفی قسم کی تبدیلیوں کا امکا نرسک کا وہ عنصر ہے جوسرمایہ کاروں کوپریشان کرتا ہے ۔

سرمایہ کاری کے مختلف طریقوں سے وابستہ خطرات کی مختلف اقسام درج ذیل ہیں:

۱۔ مارکیٹ کے خطرات

میوچل فنڈز کے پاس جو حصص ہوتے ہیں ان کی قیمتوں اور ان سے ہونے والی آمدنی میں مختلف واقعات کے باعث کمی ہوسکتی ہے۔ یہ واقعاتایسی کمپنیوں سے متعلق ہوسکتے ہیں جن کے حصص میوچل فنڈز کی ملکیت ہوں۔ مجموعی معاشی اور مارکیٹ کے حالات ‘ عالمی یا علاقائی عدم استحکام ‘ کرنسی اور شرح سود میں اتار چڑھاؤ بھی مارکیٹ کے خطرات میں شامل ہیں۔

۲۔ شرح سود کا خطرہ

سرمایہ کاری کی قدر شرح سود میں تبدیلی کی وجہ سے تبدیل ہو جاتی ہے۔ عام طور پر سرمایہ کاری کی مدت کے دوران شرح سود میں اضافہ آپ کےحصصکی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں نکل سکتا ہے۔

۳۔افراط زر کا خطرہ

اس سے مراد وہ خطرہ ہے جس سے آپ کی سرمایہ کاری سے ہونے والا فائدہ مستقبل میں بہت کم رہ جائے گا کیوں کہ افراط زرکے باعث آپ کی قوت خرید متاثر ہو گی۔

۴- کرنسی سے متعلقہ خطرہ

یہ رسک کی وہ قسم ہے جس میں ایک کرنسی کی قدر میں کمی اور دوسری کی قدر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس میں ایسے شخص کو نقصان کا خطرہ ہوتا ہے جس نے غیر ملکی کرنسی کے حوالے سے کوئی سرمایہ کاری کررکھی ہو۔

۵۔ سیالیت کا خطرہ

یہ وہ خطرہ ہے جس میں سرمایہ کاری کو نقصان کے بغیر فوری طو ر پر خریدا یا بیچا نہ جاسکے۔